پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )دنیا کی متعددبڑی ہوائی کمپنیوں نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا ہے اور بھارت کے لیے پروازیں متبادل روٹ استعمال کررہی ہیں ایئر فرانس‘ جرمن ایئرلائن” لفتھانسا“ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’ایمرٹس“سوئٹزلینڈکی ”سوئس ایئرز“سمیت متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

بین الاقوامی ادارے” روئٹرز“ کے مطابق ایئر فرانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایئرلائن نے اگلے نوٹس تک پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ پروازوں کا دورانیہ بڑھنے کے باعث وہ دہلی، بینگکاک اور ہو چی من کی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کر رہے ہیں.

اس سے قبل ایئر لائنز گروپ لفتھانسا نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں لفتھانسا گروپ کی ایئرلائنز غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان کی ایئر سپیس استعمال نہیں کر رہی اس کی وجہ سے ایشیا کے لیے کچھ روٹس پر فلائٹس کے دورانیے میں اضافہ ہو سکتا ہے. ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ہم تمام مسافروں سے روانگی سے قبل فلائٹ کی تمام تفصیلات ایپ اور ویب سائٹ سے تصدیق کرنے کی درخواست کرتے ہیں لفتھانسا گروپ تمام پیشرفت کا جائزہ لے رہی ہے لفتھانسا گروپ میں موجود تمام ایئرلائنز کے لیے تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے.

پروازوں کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائیٹ ریڈار 24 کے مطابق اتوار کے روز فرینکفرٹ سے نئی دہلی جانے والی لفتھانسا کی پرواز LH760 معمول سے لمبا روٹ استعمال کرنے کے باعث ایک گھنٹہ اضافی وقت لگا فلائیٹ ڈیٹا کے مطابق برٹش ایئرویز، سوئس انٹرنیشنل ایئر لائن اور ایمرٹس نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے بجائے بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر کر دہلی گئیں برٹش ایئر ویز اور ایمرٹس نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا ہے اس لمبے روٹ کے استعمال کے نتیجے میں نہ صرف ایئرلائنز کی فیول کی لاگت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کو اپنی فضائی حدود کی استعمال کی فیس کی مد میں ملنے والی آمدنی میں کمی آئے گی.

امارات کی دبئی سے دہلی کی پرواز ای کے 517 کو بھی نصف گھنٹے سے زائد کا اضافی دورانیہ بڑھ رہا ہے امارات کی ممبئی، احمد آباد اور دیگر شہروں کی پروازیں بھی پاکستانی حدود کو نظر انداز کر کے منزل تک جاتے ہیں بھارت نے بھی پاکستانی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کردی تھیں اس کشیدگی کے باوجود پاکستان بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی رکھی ہے تاہم لفتھانسا‘ ایئر فرانس‘سوئس ایئرلائنز‘ایمرٹس سمیٹ متعددفضائی کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بندکردیا ہے جبکہ برٹش ایئر ابھی تک اسلام آباد کے لئے اپ اینڈ ڈاﺅن کی پرواز بی اے 2161 اور 2160 آپریٹ کر رہی ہے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فضائی حدود کا استعمال پاکستان کی فضائی حدود بین الاقوامی استعمال کرنے ایئر فرانس ایئر لائنز کے لیے

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

فائل فوٹو 

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
  • ’میری بیوی عورت ہی ہے، ٹرانس جینڈر نہیں‘ فرانسیسی صدر نے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال