لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کبھی نہیں دیکھی نہ کبھی ایسی مخلوق کی طرف سے کوئی پریشر آیا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے ریاست کے خلاف بندوق اُٹھائی، اعلان جنگ کیا، اُن سے مذاکرات کا حامی نہیں، لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔

پاکستان کی امریکا سے سالانہ درآمدات میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا ہے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بانی کی رہائی کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر آج پُرامن احتجاج کا اعلان کروں تو پنجاب میں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں، یاسمین راشد بھی ایک خاتون ہیں، بتائیں ان کا کیا قصور ہے؟اُن کا کہنا تھا کہ میری ریڈ لائن پاکستان ہے، تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریک انصاف کو کوئی دھوکہ نہیں دیا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، اب مذاکرات نہیں ہو رہے تو اس میں تھوڑا وقت لگے گا، حکومتی سطح پر کمیٹیاں بنیں مگر کامیاب نہیں ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا رویہ بہت بُرا ہے وہ کے پی کو نظر انداز کر رہی ہے، 26 نومبرکو تحریک انصاف کے 14 لوگ مارے گے 77 زخمی ہوئے۔

وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کی مذمت

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی ا ئی تحریک انصاف نے کہا کہ کے خلاف سے کوئی

پڑھیں:

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارا کوئی اضافی مطالبہ نہیں، ایم کیو ایم کا 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان
  • آڈیو لیک کیس، علی امین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • تحریک انصاف نے  27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کرلیا
  • عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیدیا
  • نہ فارم 47 پر مذاکرات ہوں گے نہ اسٹیبلشمنٹ سے: عمران خان
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان
  • اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ