سابق طالب علم آکسفورڈ کو 20 برس بعد کتابیں لوٹا دیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے 20 سال قبل لائبریری سے لی ہوئی کتابیں واپس لوٹا دی۔
یونیورسٹی کی لیڈی مارگریٹ ہال کالج کے لائبریرینز کا سابق طالب علم کی جانب سے 20 برس بعد لی گئی تین کتب واپس کرنے پر کہنا تھا کہ ’سب کچھ معاف کردیا گیا‘۔
کالج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تینوں کتب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق طالبِ علم نے لوٹائی گئی کتب کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی بھیجا ہے۔
لفافے میں بند ہاتھ سے لکھے خط میں لکھا تھا کہ سابق طالب علم نے یہ کتب 20 برس قبل بطور انڈر گریجویٹ نکلوائیں تھیں جو کہ کتابوں کے ڈبے کی چھان بین کرنے دوبارہ سامنے آئیں۔
نوٹ میں لکھا تھا ’براہ مہربانی مجھے معاف کردیں‘۔
پوسٹ میں لکھا تھا کہ کتابیں لوٹانے پر لائبریرینز شکر گزار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق طالب علم
پڑھیں:
کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے
کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکریٹری خزانہ رہے۔ ان کی تدفین بعد نمازِ مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔
سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔