قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی بھارتی جارحیت کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ناقابل قبول ہے۔ بھارت کا یہ طرز عمل نہ صرف خطہ بلکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے ۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ بھارتی میزائل حملے غیر ذمہ دارانہ، بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بھارتی حملے نے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔بھارتی جارحیت صرف پاکستان نہیں، عالمی امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت جوہری خطے میں مہم جوئی کرکے تباہ کن راستے پر گامزن ہے۔(جاری ہے)
بھارت کو نہ انسانی جانوں کی پرواہ ہے، نہ عالمی اصولوں کی پاسداری۔ شہری فضائی حدود کو نشانہ بنا کر بھارت نے خود کو خطرناک ملک ثابت کیا ہے۔
عالمی برادری بھارت کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپی حقیقت کو سمجھے۔یہ وقت ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں امن، انصاف کے لیے کھڑی ہوں۔ اگر بھارت کی مہم جوئی نہ روکی گئی تو پورا خطہ نئی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔بھارتی جارحیت پر پاکستان کو عالمی فورمز پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔بھارتی حملوں پر حکومت کو اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے۔عالمی بینک کو بھی بھارتی جارحیت پر اعتماد میں لینا وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور ذمہ دار ریاست ہے۔ہماری فضائیہ فوج دنیا کی بہترین فضائیہ ہے اور وہ کسی جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام ترشی اور جارحیت ریاستی دہشتگردی ہے۔مودی دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کا سربراہ اور فسطائی ذہنیت کا شخص ہے۔ مودی کے ہاتھ بھارتی گجرات کے معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔بھارتی سرکار اس وقت آگ سے کھیل رہا ہے نریندرا مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی جارحیت
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔