محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماوں سے حملے بند کرنے کی اپیل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماوں سے حملے بند کردینے کی اپیل کردی۔
محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت رہنماوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں، پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اوراس تنازع کاحل نکالیں۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی امن فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟ لہذا دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج پاکستانی افواج سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ دوسری جانب بھارتی فوج 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے کے بعد ڈرون طیاروں سے حملے کرنے پر اتر آئی اور دو روز کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ 77 ہیروپ ڈرون اب تک تباہ کیے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کردی سپریم کورٹ نے اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کردی گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، عظمی بخاری مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا مخصوص نشستوں کا کیس،جسٹس عائشہ کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر نہ آنے پر چیف جسٹس کو خط رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاک بھارت رہنماوں سے محبوبہ مفتی نے سے حملے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی