سٹی42:   واشنگٹن پوسٹ نے بھی  بھارت کے دوسرے  رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ  ویڈیوز کے جائزے سے تصدیق ہوگئی کہ ملبہ فرانس کے تیار کردہ جنگی جہازوں کا ہے۔ملبہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال جنگی جہازوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

پاکستان ائیر فورس نے  6اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارتی جارحیت کے جواب میں  دو ہی منٹ بعد اپنے فائٹر طیاروں کو حرکت مین لا کر  دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ لڑی تھی جس میں دشمن کے تین رافیل طیاروں سے پانچ بمبار طیارے گرائے تھے۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

بھارت اپنے طیاروں کی تباہی کو اپنے عوام سے اب تک چھپا رہا ہے لیکن دنیا  تین روز کے دوران شواہد اکٹھے کر کے یہ جان چکی ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان ائیر فورس نے انڈیا کی ائیر فورس کا کیا حشر کیا تھا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟

پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں  کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے  اپنے بیان میں بتا دیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی بدولت بچی ہو اور یہ معلومات وہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شائع کرتی ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ کمپنی نے حال ہی میں بچائے گئے پائلٹس کی تعداد 7,784 سے بڑھا کر 7,788 کی ہے۔ بچ جانے والے 4 نئے پائلٹس میں ایک تو امریکی نیوی کے سپر ہورنیٹ طیارے کی بحیرہ احمر میں تباہی سے متعلق ہے۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے مزید کہا کہ باقی بچ جانے والے 3 پائلٹس بھارتی رافیل طیاروں کے پائلٹس تھے، جو واضح طور پر پاکستان کے ہاتھوں 6 اور 7 مئی 2025 کو مار گرائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اب تک کی بڑی خبر ، پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے دوسرے رافیل طیارے کی بھی تصدیق ہو گئی
  • پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟
  • بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا،فرانسیسی اخبار نے بھی سب رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
  • پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے دو انڈین فوجی جہاز مار گرائے، دو امریکی عہدیداروں کی تصدیق
  • پاکستان ائیر فورس کا منہ توڑ جواب، بھارت کو بدترین فضائی نقصانات کا سامنا
  • پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
  • پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی
  • بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کی تصدیق
  • پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق امریکی میڈیا نے بھی کردی