بھارتی ایئربیس ادھم پور کی تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی ایئربیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی ایئربیس ادھم پور کی تباہی کے مناظر پر مبنی ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں ایئربیس ادھم پور ہونے والے پاکستانی حملے کے نتیجے میں دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اُٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ریسکیو کےلیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی بٹھنڈہ ایئرفیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ اور سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے
واضح رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان آپریشن بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوار شروع کردیا۔
بھارت میں مختلف ایئربیس، کئی ایئرفیلڈز کے علاوہ براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام سمیت متعدد اہداف کو تباہ کردیا گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایئربیس ادھم پور
پڑھیں:
دشمن پر لرزہ طاری،عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)امریکی نشریاتی ادارے پر بھارت میں تباہی کے مناظر دکھائے گئے، سی این این کے مطابق پاکستان نے بھارتی کارروائی کا بھر پور جواب دیا ہے جس کااعتراف عالمی میڈیا نے بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔سی این این نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارت میں چھائے سناٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر نے شروع کر دیئے ۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔