اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی طیاروں کے ساتھ لڑائی میں تاریخی سبکی اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل ڈیل میں مودی حکومت کی کرپشن اور فراڈ سے متعلق الزامات پر باتیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ ہم رافیل طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کررہے تھے جبکہ راہول گاندھی نے پہلے ہی رافیل ڈیل پر بات کی تھی کہ رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے۔ 
حامد میر نے بتایا کہ کانگریس کے مطابق رافیل ڈیل کے وقت بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس ڈیل کا حصہ نہیں بنے تھے اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ 
حامد میر نے مزید کہا کہ بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم (S-400) جو روس سے ڈیڑھ ارب ڈالر میں لیا گیا اسے بھی آج صبح 10 مئی کو پاکستان نے تباہ کیا جس کے بعد انڈیا میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹلائٹ کو بھی جام کردیا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بٹھنڈا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔

" امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا" بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان پر حملہ : بھارت عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام

کراچی:

بھارت پاکستان پر حملے کی وجوہات پر طاقتور ممالک اور عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام ہوگیا، یہ پاکستان کی موثر سفارت کاری کے سبب ممکن ہوا ہے، دفتر خارجہ بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے لانے کے لیے متحرک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے پہلگام واقعہ اور بھارتی حملے کے اصل حقائق سے امریکا سمیت تمام دوست ممالک اور عالمی برداری کو اوپن اور بیک ڈور سفارتی رابطوں کے ذریعے آگاہ کردیا۔

امریکا سمیت تمام دوست ممالک پاکستان کے موقف کو واضح انداز میں تسلیم کر رہے ہیں، عالمی برادری کی جانب سے مودی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ مزید جنگی ماحول پیدا نہ کرے، مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔

اس سفارتی ناکامی نے مودی حکومت کے ہوش اڑادیے ہیں، بھارتی حکومت اس جنگی اور سفارتی محاذوں پر ناکامی کے بعد پریشانی میں مبتلا ہوتی جارہی ہے اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نظر آرہی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ مودی حکومت پہلگام واقعہ پر پاکستان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش دی جس کو مودی حکومت نے قبول نہیں کیا اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعہ کے کوئی ثبوت  موجود ہی نہیں تھے اس لیے مودی سرکار نے اس معاملے پر راہ فرار  اختیار کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اس سفارتی ناکامی کے بعد بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا اور جواز دیا کہ ہم نے مبینہ طور پر جہادی تنظیموں کے کیمپوں پر حملہ کیا ہے لیکن اس الزام کا بھی کوئی ثبوت مودی حکومت کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا اور یہ بھارتی دعوی بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اس حملے کے بعد سفارتی سطح پر اصل وجوہات سامنے لایا کہ بھارت نے جو حملہ کیا ہے وہ پاکستان کی رہائشی آبادیوں اور مساجد پر کیا گیا، ان حملوں میں بے گناہ افراد اور بچے شہید اور زخمی ہوئے، پاکستان نے ان بھارتی حملوں کا موثر ترین جواب دے کر مودی سرکار کی دفاع صلاحیتوں میں ناکامی کا پول عالمی سطح پرکھول دیا۔

وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ اس حملے کی امریکہ سمیت تمام اہم ممالک نے مذمت کی ہے، بھارتی حکومت اس حملے کی وجوہات کے ثبوت تاحال عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ بھارتی حملوں اور پاکستان کی جانب سے اس کے موثر جواب کے بارے میں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اور وزارت اطلاعات متحرک نظر آرہی ہے، پاکستان حکام سے دنیا کی سپرپاورز سمیت دوست ممالک، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مختلف فورمز نے سفارتی رابطے کیے ہیں، کئی ممالک سے پاکستانی حکومت نے بھی رابطے کیے ہیں، ان سفارتی رابطوں کے لیے اوپن اور بیک ڈور پالیسی اختیار کی گئی، ان سفارتی رابطوں میں پاکستانی حکام نے دنیا کو اپنی امن پسندی کی پالیسی، بھارتی حملوں کے ناکام جواز اور جوابی دفاعی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

ان سفارتی رابطوں میں پاکستان حکام نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں جہادی تنظیموں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، بھارتی الزامات غلط ہیں، پاکستان ہر طریقے کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، حملہ میں پہل بھارت نے کی ہے جو مودی کا جنگی جنون ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ کا آپشن اختیار کرتا  ہے مگر پاکستان کی امن پسند کی پالیسی اس کی کمزوری نہیں ہے۔

وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان نے موثر سفارتی کاری کرتے ہوئے بھارتی حملے کے جھوٹے جواز کو عالمی سطح پر ناکام بنادیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے مودی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگی جنون سے باز رہے اورامن کا راستہ اختیار کرے، جنگی اور سفارتی محاذوں پر ناکامی کے بعد بھارت کے پاس اپنی مزید ناکامی سے بچنے کے واحد راستہ ڈائیلاگ بچتا ہے جس کو جلد وہ اختیار کرنے پر جلد از خود مجبور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجی ناکامی کی دنیا بھر میں گونج؛ بھارتی میڈیا نے مودی پر سوالات اٹھادیئے
  • بھارتی فوجی ناکامی کی دنیا بھر میں گونج؛ میڈیا نے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کردی
  • مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو کیوں بلاک کی؟
  • بھارتی ریاست سورت گڑھ دھماکوں سے گونج اٹھی ،ایئر فیلڈ تباہ ، متعدد جہاز ناکارہ
  • مودی کا جنگی جنون، رافیل کے بعد کرنسی بھی گر گئی
  • فالس فلیگ آپریشن اور رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی عدلیہ کا مودی کو کھلا خط
  • رافیل طیاروں اور بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا: راجہ پرویز اشرف
  • پاکستان پر حملہ : بھارت عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام
  • پاک فضائیہ کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ یونیفارم پہن لوں، ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) نصیر وائیں