سٹی 42 : حال ہی میں نئی دہلی سے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے حال ہی میں بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان رندھیر جیسوال نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنگ بندی کا اعلان خوش آئندہ پیشرفت ہے، جاوید منوا
رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جاوید منوا کا کہنا تھا کہ ہماری افواج، بالخصوص فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ حب الوطنی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا باعث بنے گا۔ مذاکرات اور سفارت کاری کو دشمنی اور محاذ آرائی پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔ ایک پرامن ہمسائیگی ہی جنوبی ایشیا کے عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ جاوید منوا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی وقار و امن کے ہر اقدام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔