سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
قرونِ وسطیٰ کے کیمیا دانوں کا خواب جدید سائنس نے سچ کر دکھایا۔ دنیا کے سب سے بڑے پارٹیکل کولائیڈر ”لارج ہیڈرون کولائیڈر“ (ایل ایچ سی) میں سائنس دانوں نے لیڈ (سیسہ) کو سونے (گولڈ) میں تبدیل ہوتے دیکھا ہے، حالانکہ یہ عمل نہایت مختصر وقت کے لیے اور انتہائی کم مقدار میں وقوع پذیر ہوا۔
2015 سے 2018 کے دوران، سی ای آر این (CERN) کی تجربہ گاہ ”ایلیس“ (ALICE) میں کیے گئے تجربات کے دوران تیز رفتار لیڈ کے ذرات سے تقریباً 86 ارب سونے کے ایٹمی ذرات (nuclei) پیدا ہوئے، مگر ان کی مقدار صرف 29 پیکوگرام (یعنی ایک گرام کا کھربواں حصہ) رہی، جو لمحوں میں تحلیل بھی ہوگئی۔
یہ ”نیوکلیئر ٹرانسمیوٹیشن“ اس وقت واقع ہوتی ہے جب دو لیڈ ایٹم، روشنی کی رفتار کے قریب، ایک دوسرے کے پاس سے گزرتے ہیں اور ان کے برقیاتی میدان فوٹونز خارج کرتے ہیں جو نیوکلئیس سے پروٹونز اور نیوٹرونز کو نکال باہر کرتے ہیں، اور یوں کبھی کبھار سونا، تھالیم یا مرکری کے ایٹمز وجود میں آجاتے ہیں۔
یہ عمل انتہائی توانائی طلب اور پیچیدہ ہے، اور سونا حاصل کرنے کا سب سے مہنگا اور غیر مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے، لیکن سائنس دانوں کے مطابق یہ تجربہ سائنسی لحاظ سے ایک زبردست کامیابی ہے۔ایلیس تجربہ گاہ کے سربراہ مارکو فان لیووین کے مطابق، ’ہماری ڈیوائسز ہزاروں ذرات کی ٹکر بھی سنبھالتی ہیں اور چند ذرات کی نایاب تخلیق کو بھی ناپ سکتی ہیں، جو سائنس میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔‘
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رانا ثنا اللہ کا بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک :وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے اور وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہاہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے اور سننے میں آیا ہے کہ اس طرح کی اسکیم زیر غور ہے۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی رائے ہے تو انہیں ضرور بتانا چاہیے، سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کو مثبت معنوں میں لینا چاہیے اور باہمی مسائل کے لیے ایک کمیٹی پنجاب میں موجود ہے۔
حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب آیا وہاں آزادانہ سروے ہوا ہے اور ڈیٹا کے مطابق سیلاب متاثرین کی معاونت کی جائےگی، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل