پی ایچ ایف کو لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو لیگ میں شرکت کے لیے گرین سگنل مل گیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پرولیگ کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔
پی ایچ ایف حکام نے پرو لیگ میں شرکت کے پاکستان ہاکی پر ہونے والے اثرات پر بریفنگ دی۔لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر پی ایچ ایف، پی ایس بی اور آئی پی سی وزارت متفق ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری پی ایچ ایف کی آئندہ ایک دو روز میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سے ملاقات ہوگی۔
فنانس کے معاملات طے ہونے پر حکومت اور پی ایچ ایف پرولیگ میں شرکت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔
پرو ہاکی لیگ کے لیے پی ایچ ایف نے پینتیس کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ لگا کر پاکستان اسپورٹس کو آگاہ کررکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیگ میں شرکت شرکت کے
پڑھیں:
سینیٹر مسرور احسن کا 27 ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کو ایسا دلچسپ مشورہ کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مسرور احسن نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کو ایسا دلچسپ مشورہ دیا کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن کی تقریر پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔چیئرمین سینیٹ مسلسل ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے مگر ایوان میں شور شرابہ جاری رہا۔
اپنی تقریر کے دوران سینیٹر مسرور احسن نے اپوزیشن ارکان کو کنفیوزڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو اعزازات مل رہے تھے، ہمیں پھانسیاں دی جا رہی تھیں۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو بغاوت کر لو، ورنہ ماں باپ جہاں کہتے ہیں وہاں شادی کر لو۔ ان کی اس بات پر قہقہے لگ گئے
سینیٹ میں اپوزیشن کی تقریریں ایک نکتے پر تھیں لگتا ہے باقی نکات تسلیم کرلیے ، پرویز رشید
سینیٹر مسرور احسن نے مزید کہا اگر آپ مجھے بولنے نہیں دیں گے تو یاد رکھیں، مجھ سے تیز آواز کسی کی نہیں ہے۔ اگر ہم غلطیاں کر رہے ہیں تو آپ آئیں اور آ کر اصلاح کر لیجیے، مگر بات کرنے کا حق سب کو دیا جانا چاہیے۔
مزید :