2025-08-12@13:49:17 GMT
تلاش کی گنتی: 60
«کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی»:
اسلام آباد: ایف نائن پارک کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایف نائن پارک کو کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے منتخب کر لیا۔سی ڈی اے نے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی ماہرانہ رائے کے لیے راشد لطیف کو آن بورڈ لے لیا۔سٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے راشد لطیف سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے، راشد لطیف نے اس سے قبل اسلام آباد کلب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔گرین ایریا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے قانونی رکاوٹوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، کرکٹ سٹیڈیم...
خیبر پختون خوا اسمبلی—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان نے پیش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے۔ موجودہ نام مقامی آبادی کی ثقافتی شناخت یا تاریخی حیثیت کی عکاسی نہیں کرتا۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے پر تنازعپشاورپشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا... قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھا جائے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی سے مقامی ثقافت کو پہچان اور شناخت کا حق ملے گا۔قرارداد کے...
وینکوور(سپورٹس ڈیسک) کینیڈا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے، ’’کینیڈا سپر 60‘‘لیگ نے اعلان کیا ہے کہ مردوں اور خواتین کے ابتدائی ٹورنامنٹ کے لیے بی سی پلیس اسٹیڈیم کو باضابطہ مقام کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وینکوور کے وسط میں واقع بی سی پلیس اسٹیڈیم اپنی جدید سہولیات، قابلِ حرکت چھت، اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے باعث کینیڈا کے نمایاں اسپورٹس وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں فیفا ورلڈ کپ 2026 سمیت کئی عالمی ایونٹس منعقد ہونے جا رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ اسٹار اور کینیڈا سپر 60 کے اسٹریٹیجک پارٹنر...
ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔ ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔ چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی...
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
کراچی:بھارت میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی گئی۔ مقامی الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن نے یہ فیصلہ وینیو میں آگ سے بچاؤ کیلیے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیا، مقامی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے ہی الیکٹرک کارپوریشن کو بجلی منقطع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس حوالے سے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کو عدالت کی جانب سے بھی آگ سے بچاؤ کے قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت دی جا چکی مگر اس نے کوئی پروا نہیں کی، اب بھی بجلی منقطع کرنے سے پہلے 7 دن کا نوٹس دیا مگر کرکٹ باڈی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔...
بھارت کی حمایت کرنے والے سابق پاکستانی بولر دانش کنیریا کی تصویر تک سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسٹیڈیم کی گیلری سے ہٹادی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی دانش کنیریا پاکستان کے خلاف تبصرے اور بھارت کی کھلی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی گیلری سے ان کی تصویر ہٹادی۔ یاد رہے کہ دانش کنیریا کا کرکٹ کیریئر اس وقت ختم ہوا جب سنہ 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ان پر تاحیات پابندی لگادی گئی تھی۔ مزید پڑھیے: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 10 کے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیف آف ائیر سٹاف ظہیر بابر اور چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ میں پاک فضائیہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا گیا ۔ پاکستان کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارت کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔ دشمن کے 6 طیارے مار گرانے پر پاکستان ائیر فورس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا گیا ۔ قومی ترانے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی ۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم...
جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔ بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات...
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی بھی بریفنگ مانگی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی شیئر کرنے کا کہا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔ سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سپرد کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل بروز جمعہ کو راولپنڈی میں شام 7 بجے منعقد ہوگی۔ جس میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی اسی روز شیڈول ہے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے ہو گا۔پی ایس ایل سیزن 10 مجموعی طور پر چار مقامات پر...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کے بعد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور اب اسٹیڈیم کا آہنی جنگلہ جلد ختم کردیا جائے گا۔ کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہترنتائج کی توقع تھی لیکن اس نے بہت مایوس کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کرکٹ کے...
چیمپئنز ٹرافی فائنل کی میزبانی سے لاہور کے محروم ہونے پر بھارتی خوشیاں منانے لگے۔ آسٹریلیا کو شکست دیکر بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مغرور بھارتی آپے سے باہر ہوگئے اور پاکستان کی ٹرولنگ شروع کردی۔ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی سے محروم ہونا پڑا ہے کیونکہ اب طے شدہ منصوبے کے تحت فائنل لاہور کے بجائے دبئی میں ہی منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی لیکن بھارت نے سکیورٹی کو جواز بنا کر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی نے بھارت کے دباؤ میں آکر ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا جس کے تحت بھارت...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ اسٹیج کے باقی میچ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بنگلا دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
خیبرپختونخوا کی کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ فیصلے کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور عمران خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ...
پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ارباب زرک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔

’کب تک پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں گے؟‘، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں عمران خان کے حامی صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں وہیں ناقدین کا خیال ہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور ایسا صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھے جائیں تو پھر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور جہاں وہ تقریب کیلئے صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ اسٹیڈیم آمد کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے پارکنگ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی کے میچز19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔کارساز سے آنے والے افراد حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں۔ ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے ایونٹ میں شریک بین الاقوامی ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو رہا ہے اور ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔ پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہےکہ کرکٹ ٹیموں کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیف ایلڈائس نے 117 روز میں قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔ https://www.express.pk/story/2748167/champions-trophy-2025-iftitahi-taqreeb-2748167/ جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو...
لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔ پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی...
کراچی: بھارتی کرکٹر روی شاستری بھی نیشنل اسٹیڈیم کی وال کا حصہ بن گئے۔ میڈیا سینٹر میں بنائی جانے والی دیوار پر چسپاں مذکورہ تصویر میں بھارتی کرکٹر کے ساتھ پاکستان کے راشد خان، طاہر نقاش، شاہد محبوب اور منصور اختر بھی نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ملک کا نام روشن کرنے والے کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک دیوار پر تمام کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی ہیں۔
کراچی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر شروع کردی، پی سی بی نے سابق فاتح کپتانوں کی تصاویرآویزاں کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجا دی ، فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں ہیں ، تصاویر میں سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں، کراچی کے علاوہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی ہے، وال کا مقصد ان کھلاڑیوں ، ان...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپین ٹرافی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پہنچی جہاں تاریخی نیاز اسٹیڈیم میں چیمپین ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ، عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اسٹیڈیم میں پہنچ کر اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا۔ نوجوان کرکٹرز نے چیمپئن ٹرافی کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر اور سلفیاں بنوائیں جبکہ منتخب نمائندوں ٹائون چیئرمین عبدالغفور درس، بلال مصطفی، منٹھار جتوئی، تاج ولی، عمیر چانڈیو، فیاض علی شاہ، میر علی ڈیشک، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل قریشی، مختلف کرکٹ کلب اور اکیڈمی کے ممبران کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم جو تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس تاریخی اسٹیڈیم میں پاکستان نے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیرِ نو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا ہے۔ منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے جنہوں نے اس عظیم الشان بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔ اسٹیڈیم کا افتتاح صدر آصف علی زرداری کو کرنا تھا، تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کی نمائندگی کی۔ اس سے قبل اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب...
کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ...
ایک وقت تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کے د روازے مکمل بند ہو چکے تھے۔ کئی سال یہی صورتحال رہی۔ کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں کرکٹ بحال ہوگی۔ پاکستانی فورسز نے ملک میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی اور پھر اس کا ثمر کچھ اس طرح ملا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوگئی۔ دیگر ٹیموں نے پاکستان آنا شروع کیا جس میں سب سے پہلے سری لنکا نے ہمت کی اور پاکستان کا دورہ کر کے عالمی کرکٹ بحال کی اور سٹیڈیم کی رونقوں کو جلا بخشی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہی زمبابوے کی ٹیم نے دورہ کیا پھر ویسٹ انڈیز نے دورہ کیا۔ اس کے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننے پر ہمیں بہت فخر ہے اور میزبان شہر کے طور پر کراچی اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور دنیا بھر کی ٹیموں سمیت شائقین کے لیے مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہم مکمل تیار ہے ۔انہوں نے کہا شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی اسٹیک ہولڈر کے طور پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فراہمی و نکاسی آب کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کے مختلف ادارے بشمول کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن...
سٹی 42 : کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں نے نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔ خوبصورت ترین نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے، جہاں ان کی کراچی کے میئر مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی جرسی کی رُونمائی کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جرسی کی رونمائی نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں کی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم جرسی پہن کر اسٹیج پر موجود تھی۔ مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم س سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوانایونٹ میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر، فنشنگ کا کام جاری۔ اسٹیڈیم میں اس بار شائقین کرکٹ کے لیے کرسیاں کرایے پر نہیں بلکہ اسٹیڈیم کی اپنی آرام دے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اس بار 70 سے زائد نئے واش رومز بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی اشیا اسی قیمت پر ملیں گی جو عام مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کا ایک بلب 12 لاکھ روپے مالیت کا ہے یوں اس کی مجموعی لاگت کروڑوں روپے میں بنتی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 بڑی ڈیجیٹل اسکرینز لگائی گئی ہیں جو دن کی روشنی میں بھی کام کریں گی۔ وی آئی پی بلاک جہاں سے آپ ملکی اور بین الاقوامی ستاروں کو...
پشاور: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار رہی، کسی حکومتی اور محکمہ کھیل کے ذمہ داروں نے شرکت نہیں کی۔ ٹرافی مختصر وقت کے لیے ارباب اسٹیڈیم رکھی گئی جسے واپس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ آئی سی بی چیمیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم لائی گئی جہاں ٹرافی وصول کرنے کے لیے کوئی حکومتی شخصیت اور محکمہ کھیل کی کوئی شخصیت موجود نہیں تھی۔ مزید پڑھیں؛ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی پشاور سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں میں سے کوئی کو دعوت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آج...
خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی قسمت جاگنے والی ہے اور 19 سال بعد رواں برس یہاں میچ ہونے کا امکان ہے۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 19 سال بعد میچ کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور پی ایس ایل 10 کے دو میچز یہاں کرائے جا سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے میچ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی نمائندوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جائزہ ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی نمائندوں کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔پولیس حکام نے وفد کو بتایا...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں قریباً 20 برس بعد میچز کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پولیس حکام نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی پولیس حکام کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا، ہوٹل روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی سہولت...
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی جائے گی، نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس افتتاحی تقریب...
لاہور: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری...
وزارت داخلہ نے سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی نہایتی کم وقت میں تکیمل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیدیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔ محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی...
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے، صرف 110 دنوں میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ محسن نقوی علی الصبح سٹیڈیم کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹیلٹی باکسز کا معائنہ کیا اور ان کی فنشنگ کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے باکسز کے سامنے ریلنگ کی درستگی اور سٹیڈیم کے ویو کو بھی دیکھا۔ چیئرمین پی سی بی نے فنشنگ ورک کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی، اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے انہیں سٹیڈیم کی تکمیل پر موجودہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی فنشنگ کا معیار...
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد ا?ئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون ہوگا اِن کون آؤٹ فیصلہ آج...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر اس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ ماہ اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سہ فریقی کرکٹ سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اب آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ اس اسٹیڈیم کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور...
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔تمام 15رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام 30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے لیے منظور کیے گئے اربوں روپے کے فنڈز میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی چینل کے مطابق قواعد کی خلاف ورزیوں پر قانونی رائے طلب کرلی گئی، پی سی بی نے وزارت قانون و انصاف کو مراسلہ ارسال کر دیا، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے 76 ویں اجلاس میں 12 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 18 دسمبر 2024 کو اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کی تجاویز کی منظوری دی تھی، اجلاس کے دوران ممبران میں سے ایک نے...
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ نے منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ٹیم کے تمام 15کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی آج بھی صبح دس بجے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے شاہینز کے خلاف وارم میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
وقار یونس کو چیمپیئنز ٹرافی میں دلچسپ پاک بھارت مقابلے کی توقع ہے، ان کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں دوران میچ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی۔ سابق پیسر کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت ہو اسی کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کی پالیسی درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بے چینی سے آئندہ ماہ شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے کا انتظار ہے، مجھے یقین ہے کہ میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا...