ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تکمیل پر میئر کراچی کا محسن نقوی کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سٹی 42 : کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں نے نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔
خوبصورت ترین نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے، جہاں ان کی کراچی کے میئر مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر مئیر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا ۔
محسن نقوی اور مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ واقعی محسن سپیڈ کرکٹ میں نظر آ رہی ہے، ویل ڈن محسن نقوی صاحب۔ انتہائی شاندار معیاری قذافی سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین سٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔
حماس اسرائیل کے تین یرغمالی مردوں کو آج رہا کرے گی
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 10 اکتوبر سے 7 فروری تک کے کٹھن اور پیچیدہ کام کا خوبصورت اور یادگار اختتام ہوا ، اس سفر میں میرے شانہ بشانہ چلنے ہر شخص کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم مرتضی وہاب محسن نقوی
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔
Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit of sports. Lets hope future victories are celebrated by all teams with grace
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 14, 2025
’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آئندہ فتوحات سب ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔‘
پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے اس رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کو سفارتی محاذ میں بدلنے کی کوشش کی ہے جو کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے شایانِ شان نہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
شائقین نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔
سابق کرکٹرز اور ماہرین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کھیل میں جیت اور ہار ایک معمول ہے، لیکن باہمی عزت اور روایتی اقدار سے روگردانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ پلیٹ فارم سوشل میڈیا محسن نقوی وزیر داخلہ