کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ قائم دائم رہے گا،امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ قائم دائم رہے گا اور تاقیامت رہے گا ، کشمیریوں کا پیار ومحبت میرے لیے میرا اثاثہ ہے شاہ غلام قادر کی محنت کی بدولت مسلم لیگ ن آج زندہ ہے اور لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے،کشمیریوں کی محبت پاکستان اور مسلم لیگ ن سے ہے انہوں نےکہا کہ کشمیریوں کے مفاد اور پاکستان کے مفاد میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں ہماری ایک آواز کی بدولت افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو شکست دی اس جنگ میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان طاقت بن کر ابھرا ہے بھارت کا غرور ہماری افوج نے خاک میں ملا دیا اور پاکستان کا وقار بلندیوں کو چھونے لگا۔تقریب کا اہتمام ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ملک ذوالفقار علی نے کیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ جنگ کے دوران کشمیریوں کا جذبہ قابل دید رہا اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں نے پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا مظلوم کشمیریوں پر بھارت بدترین ظلم کر رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے پیار کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کی ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نےکہا کہ جب تک ایک ایک پاکستانی زندہ ہے کشمیریوں کو ان کو آزادی حق مل کر رہے گا پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کی آزادی کی آواز بلند کرتا رہے گا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنیان المرصوص افواج پاکستان ملک ذوالفقار اور پاکستان کشمیریوں کا پاکستان کا پاکستان سے مسلم لیگ ن ضلع کونسل کا رشتہ رہے گا کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
ملاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے، لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔