جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اس لیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلا باہر کھڑے ہیں، انہوں نے 3 کو نہیں جانے دیا، پارٹی کی گفتگو بیرسٹرگوہر سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، ہم نے بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جزبے کے ساتھ نڈر تھی، ملک کے دفاع کے لیے پاکستانی متحد ہیں، عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہے، جس کی وجہ سے انتقالم کے لیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا، جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لا ختم کردیا ہے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لا ختم کردیا، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی، دنیا میں مذاق اڑے گا، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے۔
مزیدپڑھیں:سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ اقدام جنگ ہوگا، اسحاق ڈار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمران خان نے کہا کہ نے بتایا کہ کرے گا
پڑھیں:
ٹرمپ کا جنگ بندی بیان، شکست خوردہ مودی کی مشکلات بڑھ گئیں
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے بیان نے شکست خوردہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ہے اور بھارتی وزیراعظم کے لئے عالمی ‘ سفارتی اور عوامی مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری چار روزہ خطرناک جنگ کو بند کرانے کے لئے انہوں نے یعنی امریکی صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے اور ان دونوں ملکوں سے امریکی تجارت بند کرنے کی دھمکی دیکر بند کرائی ہے۔صدر ٹرمپ کے متعدد بار ان اعلانیہ بیانات نے بھارت کے تمام اطلاعات ‘ پبلک پالیسی اور سفارت کاری میں اس جھوٹے موقف کی حقیقت کو بھی بے نقاب کردیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ کسی تھرڈ پارٹی یا امریکہ کے دباﺅ کے بغیر ہی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی آپر یشنز کے درمیان پاکستان کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہوئی ہے۔
ظاہر ہے پاکستان کے مقابلے میں امریکہ سے تجارت بند ہونے کی دھمکی بھارت کی معیشت کے لئے سانس بندہونے کے مترادف دھمکی تھی، ادھر پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں نے رافیل طیاروں کی تباہی ‘ بھارتی فضا ئیہ کی بے بسی اور نا کامی کی حقیقی اطلاعات سے نریندر مودی کے لئے واحد آپر یشن تھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے مداخلت کی درخواست کرکے جنگ بندی کرکے بھارت کو مزید تباہی و ناکامی سے بچالیں۔
امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
مزید :