Islam Times:
2026-07-24@01:41:02 GMT

سقوط شام پر چینی انٹیلی جنس کی تہلکہ خیز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

سقوط شام پر چینی انٹیلی جنس کی تہلکہ خیز رپورٹ

اسلام ٹائمز: شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر کیومارس پور ہاشمی (جنہیں حاج ہاشم کہا جاتا ہے) کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔ یہ گروہ بغیر کسی مزاحمت کے 45 منٹ کے اندر حلب شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دھوکہ صرف حلب تک ہی محدود نہیں تھا، اور حزب اللہ کے لئے جھوٹے کوآرڈینیٹ بھیجے گئے، جس کی وجہ سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حزب اللہ کا قافلہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہوا۔ خصوصی رپورٹ:

چین کی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں شام میں اقتدار کی تبدیلی اور ملک کے سابق صدر بشار الاسد کو ہٹائے جانے کے حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشار اسد کا زوال شام کے اعلیٰ فوجی حکام کی اندرونی غداری اور علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی ایک پیچیدہ سازش کا نتیجہ تھا۔ سقوط حلب کی رات ان پیش رفت میں ایک اہم موڑ تھی۔

شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر کیومارس پور ہاشمی (جنہیں حاج ہاشم کہا جاتا ہے) کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔ یہ گروہ بغیر کسی مزاحمت کے 45 منٹ کے اندر حلب شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دھوکہ صرف حلب تک ہی محدود نہیں تھا، اور حزب اللہ کے لئے جھوٹے کوآرڈینیٹ بھیجے گئے، جس کی وجہ سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حزب اللہ کا قافلہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہوا۔

اسی وقت، امریکی فضائیہ نے عراقی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے کیے جو اسرائیلی آپریشن کے ساتھ مربوط تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشار الاسد، ایرانی انتباہات کے باوجود، اپنی فوج میں خیانت کی حد سے بے خبر تھے اور انہیں صرف اپنے قریبی لوگوں کی جانب سے جعلی رپورٹیں موصول ہو رہی تھیں۔ مسلسل ہلاکتوں اور شکستوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد، اسد نے آنے والے خطرے سے آگاہ کیا اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے مدد کی درخواست کی۔

اس رپورٹ کے مطابق اسد کو ہٹانے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کئی بین الاقوامی انٹیلی جنس سروسز بشمول MI6، موساد اور CIA کے تعاون سے مہم مکمل ہوئی۔ یہ آپریشن ترک صدر رجب طیب اردوان کی نگرانی میں کیا گیا۔ بعض ذرائع نے اس آپریشن کی مالی اعانت میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے کردار کی بھی اطلاع دی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے اس رپورٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

کچھ تجزیہ کار اسے شام میں ہونے والی پیش رفت میں روس کو اس کے کردار سے بری کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں، کیونکہ ماسکو ادلب میں ترک اثر و رسوخ کو روکنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس پیچیدہ عمل کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ تاہم جولانی کی کمان میں گروہوں کی طرف سے تاریخی مقامات کو لوٹنے اور تباہ کرنے کی اطلاعات کے ساتھ شام کا مستقبل غیر یقینی ہے۔

چین کی انٹیلی جنس سروس (MSS) غیر ملکی انٹیلی جنس جمع کرنے، ملکی انسداد انٹیلی جنس، اور سیاسی خطرات کی نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد 1983 میں رکھی گئی تھی اور یہ دنیا کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ MSS بڑے پیمانے پر سائبر آپریشنز، معاشی جاسوسی، اور گھریلو انسداد انٹیلی جنس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس رپورٹ میں حزب اللہ کیا گیا

پڑھیں:

ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار

اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔

سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق