کراچی: کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی میں کورنگی کے علاقے ساڑھے تین نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب گھر میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 33 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی:ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے کراچی کے علاقوں صدر اور آرم باغ میں کی گئی کارروائیوں کے دوران ملزمان وقاص چندا، سجاد حسین اور عثمان آفریدی کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے اور 2 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان طویل عرصے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دستاویزات اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔