بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا بھارتی میڈیا بھی اب کھل کر اعتراف کرنے لگا ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پاک فضائیہ کے گھن گانے لگے۔
بھارتی صحافی اور اینکر پرس نیلو ویاس نے لائیو شو میں اعتراف کیا کہ مودی سرکار کو پتہ چل گیا کہ ان کی فضائیہ بیٹھ گئی ہے،اس لیے امریکا سے جنگ بندی کی بھیگ مانگی۔
بھارتی فضائیہ بیٹھ گئی تھی،دفاعی نظام جواب دے گیا تھا،اور فضاؤں میں پاک فضائیہ کا راج تھا،اس لیےنریندرمودی نے امریکا کے ترلےکرکے جنگ بندی کروائی،بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی کہتے ہیں کہ پاکستان کےطیارےڈرونز،الیکٹرانک ڈیوائسز،سیٹلائٹس اور میزائل سب ایک منظم انداز میں کام کررہے تھے،یہی وجہ ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام اورفضائیہ عضو معطل بن کر رہ گئی۔
پاک فضائیہ کی شاندار کامیابیوں پر بھارت کی حیرانی و پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، مودی سرکار اور بھارتی افواج لاکھ چھپائیں،لیکن میڈیا پر حقائق ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ایئرفورس کا پاکستان سے لڑائی کے دوران 'نقصانات' کا اعتراف
نیو دہلی:بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی کے بعد واپس گھر آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران کتنے طیارے گرے ہیں ہیں اور کیا نقصان ہوا ہے، جس پر بھارتی عہدیداروں نے نقصانات کا اعتراف کیا لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے 4 عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ان کے 3 جنگی طیارے گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آگاہ کیا تھا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیاروں کو گرادیا ہے۔