بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز )پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا بھارتی میڈیا بھی اب کھل کر اعتراف کرنے لگا ہے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پاک فضائیہ کے گھن گانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی اور اینکر پرس نیلو ویاس نے لائیو شو میں اعتراف کیا کہ مودی سرکار کو پتہ چل گیا کہ ان کی فضائیہ بیٹھ گئی ہے،اس لیے امریکا سے جنگ بندی کی بھیگ مانگی۔بھارتی فضائیہ بیٹھ گئی تھی،دفاعی نظام جواب دے گیا تھا،اور فضاوں میں پاک فضائیہ کا راج تھا،اس لیے نریندرمودی نے امریکا کے ترلے کر کے جنگ بندی کروائی،بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی کہتے ہیں،پاکستان کے طیارے ،ڈرونز،الیکٹرانک ڈیوائسز،سیٹلائٹس اور میزائل سب ایک منظم انداز میں کام کررہے تھے،یہی وجہ ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام اورفضائیہ عضو معطل بن کر رہ گئی۔پاک فضائیہ کی شاندار کامیابیوں پر بھارت کی حیرانی و پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، مودی سرکار اور بھارتی افواج لاکھ چھپائیں،لیکن میڈیا پر حقائق ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور چین اور امریکہ نے محصولات میں نمایاں کمی پر اتفاق کر لیا چیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار سی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعتراف کرنے لگا بھارتی میڈیا پاک فضائیہ بھارت کی شکست کا
پڑھیں:
ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کیخلاف حالیہ خراب کارکردگی پرسخت تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی شکستوں سے پوری قوم دلبرداشتہ ہو رہی ہے، خصوصاً بھارت کے خلاف ہارنے پر عوام کو شدید دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں جیت اور ہار معمول کی بات ہے، مگر چونکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، اس لیے ان میچز کی شکست قوم کے لیے زیادہ کرب کا باعث بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
’پہلے تو ٹیم کو چاہیے کہ کوئی زور لگائے، کچھ غیرت دکھائے، آخر بار بار ہار کیوں جاتے ہو، کیا تمہارے ہاتھ میں بلا نہیں یا بال نہیں ہوتی، کیا مسئلہ ہے۔‘
علی امین گنڈاپور نے اس صورتحال کا ایک سبب نگران وزیراعظم محسن نقوی کو بھی قرار دیا۔
مزید پڑھیں: صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
’جب سے محسن نقوی آئے ہیں، انہوں نے پورے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔ ہر چیز، ہر ادارہ اور ہر محکمہ برباد ہوچکا ہے اور یہی اثرات کرکٹ ٹیم پر بھی پڑے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ایک مقابلے کی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں ایک طرف خوشی کا اظہار ہوتا ہے تو دوسری طرف شکست پر افسوس۔
’بدقسمتی سے ہمیں بار بار افسوس سہنا پڑ رہا ہے اور اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا ایشیا کپ پاکستان شکست کرکٹ محسن نقوی