شکارپور:شہری کو اغوا کرتے ڈاکووں سے پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،3فرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نے کہا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دادو: 40 سالہ خاتون کا اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا الزام
دادو میں 40 سالہ خاتون نے الزام لگایا کہ اسے اغوا کر کے ایک ہفتے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
مبینہ زیادتی کا شکار 40 سالہ خاتون کی جانب سے سیشن کورٹ میں تحریری درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
متاثرہ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسے مسلح ملزمان نے ایک ہفتہ قبل اغوا کیا اور کچے کے گاؤں کورائی میں اسے بااثر افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
درخواست میں خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس نے بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کے بجائے بااثر افراد کی سہولت کاری کرتے ہوئے اسے ورثاء کے حوالے کردیا۔
اس معاملے پر ڈی ایس پی سلطان چانڈیو کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے پولیس پر الزامات غلط ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور کارروائی بھی کی جائے گی۔
خاتون کی درخواست پر سیشن کورٹ ایس ایس پی دادو سے 16 مئی کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔