اوکاڑہ: شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں اس کی اہلیہ سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت استخار کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق استخار کو اس کی بیوی نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد تھانہ راوی پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چکوال: پاک فوج کیخلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج
---فائل فوٹوچکوال میں پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یوسف شیخ کو تھانہ سٹی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عوام کو فوج اور حساس اداروں کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی گئی۔