پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان کے وزیراعظم جناب محمد شہباز شریف نے آج پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے یہ دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” کے دوران پاک افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنے کے لیے کیا۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز – ملٹری) بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو آپریشن کے تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات مندانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی بلااشتعال جارحیت کو بے مثال عزم، حکمت عملی اور دلیری سے شکست دی۔ اُنہوں نے کہا کہ “چند گھنٹوں میں دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے اور پاکستان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔”
وزیراعظم نے فرنٹ لائن پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ “پاکستان کو اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جو قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔”
بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور اُن پر دہشت گردی کا الزام لگانے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ عمل تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور انسانی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جارحیت کا راستہ چُنا، جسے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ “ہمارے شہداء ہمیشہ ہمارے لیے باعثِ فخر تھے، ہیں اور رہیں گے۔”وزیراعظم کی آمد پر آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
دشمن گھٹنوں کے بل جاگرا، پاکستان نے بہادری کی تاریخ رقم کر دی: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن کے خلاف فتح نے ویژن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف، افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین، ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمارے شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گھٹنوں کے بل آ چکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوج یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، قربانی اور جذبہ حب الوطنی کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ آج پاکستان ایک عظیم کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ہماری فوج، قیادت اور عوام نے جس مثالی اتحاد اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ جے ایف 17 تھنڈر جیسے جدید طیارے کا پروگرام سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن تھا۔ انہی کے فیصلوں سے پاکستان کی دفاعی قوت ناقابلِ تسخیر بنی اور ایٹمی دھماکوں سے ملک کو حقیقی تحفظ ملا۔ واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کر کے پاک بھارت امن ممکن نہیں۔