چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں، پارٹی سے متعلق تمام احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لئے تعینات کیا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں گے، وہ پنجاب کی جیل میں ہیں، سارے ظلم اور کیسز پنجاب میں ہو رہے ہیں۔ آپ ان سے بات چیت میں کیا مانگو گے؟ 26ویں ترمیم لائی گئی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ مل سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ کنول شوذب کو شاید بات غلط سمجھ آئی تھی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی ہے، ہم حیران ہوئے کہ شاید جیل میں کوئی بات چیت ہوئی، بعد میں کلیئر کیا کہ بیرسٹر گوہر سے بات کی۔
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود وہ 5 اقدامات جو اب بھی برقرار ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لئے استعفوں کی چال چلی گئی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہائوس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں، اس کے بھی حق میں ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی تکلیف نہیں دیناچاہتے۔
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن، ہوٹل سروس کیلئے درخواستیں طلب
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائے گا ، اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں اسلام آبادڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوں گے، منتقل ہونے والے قیدیوں میں بانی پی ٹی آئی بھی ہیں۔
مزید :