آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، جبکہ آئی سی سی نے اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے 2 ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے ڈبل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.
It's exciting to announce that the winner of the #WTC25 Final between South Africa and Australia will earn $3.6M, with the runner-up to receive $2.1M. The increase in prize money exhibits our efforts to prioritize Test cricket and build on momentum from previous WTC cycles. @ICC pic.twitter.com/GMgWxM7GSb
— Jay Shah (@JayShah) May 15, 2025
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی رنر اپ ٹیم کو 2.16 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر9 ویں نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے، تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 12 لاکھ ڈالرزملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: آئی سی سی کا اضافی پوائنٹس متعارف کرانے کا فیصلہ
5 ویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز، چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز، 7 ویں نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8 ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری نمبر رہا تھا۔
اس ضمن میں قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی انعامی رقم ٹیسٹ چیمپیئن شپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہزار ڈالر ورلڈ ٹیسٹ والی ٹیم ٹیم کو
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
مزید پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔