قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی میں بجٹ سے متعلق اہم انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت کی گئی۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔اس کے بعد، فرحہ ناز اکبر نے ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بل کی شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم پیش کیں جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 بھی کثرے رائے سے منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی میں تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025، عطائے شہریت ترمیمی بل 2024، سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 اور انسداد اغراق و محصولات ترمیمی بل 2025 بھی منظور کر لیا گیا۔
پاکستان شہریت ایکٹ میں مزید ترمیم سے متعلق دو بل قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے۔ قومی اسمبلی سے منظور قوانین کے تحت پاکستان شہریت ایکٹ کی سیکشن 14اے اور سیکشن چار میں ترمیم کی گئی۔دوران اجلاس قومی اسمبلی رولز معطل ہوگئے اور حکومت سپلمنٹری ایجنڈا لے آئی۔
علی موسی گیلانی نے ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی رول 288 میں ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیا گیا چائلڈ میرج پر پابندی سے متعلق بل بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔
سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی۔قرارداد کے مطابق کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کی زیادہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کے بجائے35 سال کی جائے۔قومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز نیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور،افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی
پڑھیں:
پی ایم ڈی سی: سیشن 26-2025 کی داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کونسل اجلاس
حالیہ میڈیا رپورٹس اور طلبہ کو درپیش دباؤ اور غیر یقینی صورتحال پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیشن 26-2025 داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کا کونسل اجلاس منعقد کیا۔
ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا، جن میں پی ایم ڈی سی کے کونسل ممبران، وائس چانسلرز، آئی بی سی سی کے نمائندے اور قانونی ماہرین شامل تھے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے اور کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو۔
کونسل کے اراکین نے وضاحت کی کہ اگرچہ ایم ڈی کیٹ کے نتیجے کی تین سالہ مدت قانون میں واضح طور پر متعین ہے، جو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ پی ایم ڈی سی ہمیشہ طلبہ کے مفاد کا تحفظ کرے گا اور ان کے مستقبل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
مزید برآں، طلبہ کے گروپس کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اور تحفظات کو پی ایم ڈی سی نے بغور سنا ہے اور عدالت میں بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
تمام قابلِ عمل آپشنز مکمل شفافیت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور عدالت کا فیصلہ تمام اداروں اور امیدواروں پر حتمی اور لازمالعمل ہوگا۔ پی ایم ڈی سی اس فیصلے پر بلا استثنیٰ مکمل عمل درآمد کرے گا۔ تاکہ ہر طالب علم کو اعتماد اور یقین کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر میں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔