معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب اسلام آباد میں جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر جاری ہے، تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار ایئرشو پیش کیا.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہیں، جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام شریک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بنیان المرصوص بھارت پاکستان معرکہ حق یوم تشکر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنیان المرصوص بھارت پاکستان معرکہ حق یوم تشکر
پڑھیں:
خود صحافی رہا ہوں، پریس کلب پر پولیس دھاوے کی انکوائری کررہے ہیں، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ میں خود صحافی رہا ہوں، پریس کلب پر پولیس دھاوے کی انکوائری کررہے ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کی ہم مکمل انکوائری کر رہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ صحافیوں کی عزت اور تکریم میرے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ میں خود بھی صحافی رہ چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تمام صحافتی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ پولیس کو تشدد کی اجازت کس نے دی، آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ انکوائری ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر اس معاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔