آزادکشمیر ،دو بڑی حکومتی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے :پیپلزپارٹی ، ن لیگ اورچیف سیکرٹری آزادکشمیر پربرس پڑی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)ن لیگ کے وفاقی وزراء کے حالیہ دورۂ آزاد کشمیر نے سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اس دورے کو “سیاسی مداخلت” قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔وزراء فیصل ممتاز راٹھور، میاں وحید اور سردار جاوید ایوب نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر میر مقام کا موجودہ حالات میں دورہ سیاسی ایڈونچر کے مترادف ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کے گھروں کے دورے کی آڑ میں ن لیگی وزراء نے سیاسی بیانات دیے اور چیک تقسیم کیے، جس سے قومی یکجہتی کو دھندلا دیا گیا۔ وزیر بلدیات و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے موقع پر سیاست کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ “ہم کسی کو کفن کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے،” انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا۔پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر متاثرین میں رقوم کی تقسیم شروع کی، جو ریاستی نظم و نسق کی خلاف ورزی ہے۔ مشیر امور کشمیر رانا ثناء اللہ کی متاثرین میں چیک تقسیم میں شمولیت کو بھی پارٹی نے سیاسی مداخلت قرار دیا۔پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کے کردار اور رقوم کی تقسیم کے معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ اطلاعات کے وزیر سردار جاوید ایوب نے خبردار کیا کہ “بارود کی بو ابھی ختم نہیں ہوئی، بھارت ایک مکار دشمن ہے، ایسے میں سیاسی مہم جوئی ناقابلِ قبول ہے۔رہنماؤں نے ن لیگ پر الزام لگایا کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو ناقابلِ معافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور چیف سیکرٹری کے اقدامات آزاد کشمیر میں سیاسی امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام نے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس قیمتی جذبے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ریاست میں آئین، قانون، اور جمہوریت کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی چیف سیکرٹری
پڑھیں:
سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔
سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰنان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں عوام سے 244 ارب روپے ناجائز وصول کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حکومتی پالیسیوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہمیں کسان دشمن پالیسیاں منظور نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔