عمران خان کو باہر آنا ہے یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ،سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں
جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے ، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے ، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے ، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے ۔خان صاحب کو باہر آنا ہے ، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہوش کے ناخن لے ، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو آزاد کریں، ہمیں بہت جلد دیکھیں گے احتجاجی سیاست کرتے ہوئے ، ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سڑکوں پر آنا، جنگ پوری قوم نے لڑی ہے چھپ کر بات کرنے کی کوشش نہیں ہے ۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، جنگ فوجیں لڑتی ہیں، اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں، کسی ایک بندے نے جنگ نہیں لڑی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کو مائنس کیا جارہا ہے، علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ کے باہر بیٹھ جائیں، علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وہ ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل آئیں گے، اس لیے ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب اراکین اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں گے تو اس کا اثر پڑےگا، عمران خان نے تو کہا ہے کہ عدالتوں میں جائیں اور اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کریں۔
ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہاکہ حکومت عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کررہی ہے، میں نہیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ان تمام رکاوٹوں کا مقصد مجھے سیاسی طور پر مائنس کرنا ہے۔ میں نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات کی تھی، جس کے اثرات اب سب کے سامنے آ رہے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو یہ مارشل لا ہی ہے۔ اگر عدلیہ کو حکومت کا محکمہ بنا دیا جائے اور ججوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ جاری رہا تو ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو جائےگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 10 محرم الحرام کے بعد پارٹی کو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی ہدایت کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان عمران خان مائنس وی نیوز