معرکۂ حق، پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
معرکۂ حق پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کر دیا، ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی جارحیت کے ناقابلِ تردید شواہد بھی موجود ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر ڈوزیئر کا حصہ ہیں، پہلگام فالس فلیگ پر مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔
ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن کا علم بردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا جواب دینے اور کروز میزائل سے زمین پر حملوں کے ٹاسک دیے تھے۔ یہ
ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور ’را ‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
ڈوزیئر میں پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
ڈوزیئر میں کہا گیا کہ بھارتی جنگجو میڈیا نے جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے جنگ کا ماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا، بھارتی سیاستدانوں، عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے کردار پر سوالات اٹھائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔
ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، خواتین اور شہری شہید ہوئے، بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئر میں پیش کیے گئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔
ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملڑی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔
ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے۔
ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابلِ تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہیں۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کر کے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص بھارتی جارحیت کے پہلگام فالس فلیگ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا تردید شواہد پاکستان نے نے بھارتی
پڑھیں:
دنیا نے مودی کے جھوٹے دعوے مسترد کیے، پاک فوج کا وقار بڑھا؛ بھارتی میجر جنرل کا اعتراف
بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔
میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔
یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟
یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔
انھوں نے بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹ بولے، جھوٹے دعوے کیے جیسے "اسلام آباد پہنچنا" اور "کراچی کو آگ لگانا" وغیرہ۔
یش مور نے مزید کہا کہ بھارت کے سنسنی پھیلانے والی میڈیا نے اپنی واہیات رپورٹنگ سے دنیا بھر میں ملک کی ساکھ خراب کی اور ہر کوئی ہمارا مذاق بنا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو جنگ کے دوران کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا تھا، حتیٰ کہ بھارتی یوٹیوبرز اور نام نہاد سلیبریٹیز نے بھی شرمناک زبان استعمال کی۔