پاکستان نے بھارتی حملے کے جواب میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈوزیئر جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

ذرائع کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔

ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ مطابق بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کا ماحول بنایا۔ بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنے کردار پر سوالات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکر ہے۔ جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اور شہری شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئر میں پیش کیے گئے ہیں۔ ڈوزیئر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا۔

ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملڑی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

ڈوزیئر کے مطابق پاکستان کی جانب سے صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے، ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا

ماہرین کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے، پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کرکے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشن بنیان مرصوص بھارت بھارتی جارحیت پاکستان جھوٹ بے نقاب ڈوزیئر جاری وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص بھارت بھارتی جارحیت پاکستان جھوٹ بے نقاب ڈوزیئر جاری وی نیوز بھارتی جارحیت کے پہلگام فالس فلیگ ذرائع کے مطابق بنیان مرصوص ڈوزیئر جاری ڈوزیئر میں پاکستان نے گیا ہے کہ کیے گئے پیش کی

پڑھیں:

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان  ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں،  علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان