خیبر پختونخوا حکومت کا سندھ میں مقیم اپنے باشندوں کیلئےاہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سندھ میں مقیم اپنے باشندوں کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شکایات سیل قائم کر دیا۔
شکایات ازالہ سیل کا قیام وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں عمل میں لایا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ شکایتی سیل سندھ میں مقیم کے پی کے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو شکایات سیل کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا، شکایات سیل کے قیام کا مقصد سندھ میں مقیم کے پی کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خانم اور علی امین گنڈا پور میں تلخیاں ختم
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ہدف مکمل کر لیا، صوبائی مشیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکں ہدف 15 جون کو مکمل کر لیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) فوزیہ اقبال نے ابھی محصولات ہدف مکمل کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بآسانی مکمل کرلیا، ان شاء اللہ جون کے آخر تک 50 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی حکام کو ہدف حاصل کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔