امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو کپڑوں کی صنعت کی طرف نہیں، بلکہ بڑی اور اسٹریٹیجک نوعیت کی پیداوار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ امریکا کو اب ٹی شرٹس یا موزے نہیں، بلکہ ٹینک اور کمپیوٹر چِپس بنانے کی ضرورت ہے۔

اتوار کے روز نیوجرسی سے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں واقعی ٹی شرٹس بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، نہ ہی موزے بنانے کا ارادہ ہے۔ ہماری توجہ بڑی چیزوں پر ہے، جیسے کمپیوٹر چِپس اور ٹینک وغیرہ۔

ٹرمپ کے اس بیان کو صنعتی پالیسی میں تبدیلی کے ایک واضح اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ترجیح ہائی ٹیک اور دفاعی پیداوار کو دی جائے گی، نہ کہ سستے ملبوساتی سامان کو۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کی ڈیڈ لائن 9 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی کمیشن کی صدر ’اُرزولا فان ڈرلاین‘نے مزید وقت کی درخواست کی تھی تاکہ فریقین ایک بہتر معاہدے تک پہنچ سکیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم جلد دوبارہ ملاقات کریں گے اور دیکھیں گے کہ کسی سمجھوتے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں؟

جاپانی کمپنی نِپون اسٹیل (Nippon Steel) کی جانب سے (U.

S. Steel) کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس سودے میں اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ ہم اس ڈیل میں امریکی کنٹرول برقرار رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹی شرٹس یا موزے ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی شرٹس یا موزے ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین ٹی شرٹس

پڑھیں:

یورپی یونین کا پاکستان کے لیے کاروباری ماحول میں اصلاحات کے لیے 20 ملین یورو گرانٹ کا اعلان

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو (تقریباً 62 کروڑ روپے) کا گرانٹ معاہدہ طے پایا ہے جس کا مقصد ملک میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانا اور کاروباری ماحول کو ترقی دینا ہے۔ معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیوانکا اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے۔

یہ مالی معاونت یورپی یونین کے ‘ملٹی اینوئل انڈیکیٹو پروگرام 2021–2027’ کے تحت دی جا رہی ہے جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے اداروں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کی ماحولیاتی بہتری کی جانب منتقلی کو فروغ دے گی۔

پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق قانونی اصلاحات، سپلائی چین کی بہتری اور برآمدی مصنوعات میں تنوع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ شراکت یوروپین کی ‘گلوبل گیٹ وے’، جی ایس پی پلس اور  ‘گرین ڈیل’ پالیسیوں کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان میں روزگار، مستحکم منڈیوں اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاونت حکومت کے ‘اُڑان پاکستان’ پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے جو نجی شعبے کو بااختیار بنانے اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لیے اصلاحات پر زور دیتا ہے۔

یورپی سفیر ڈاکٹر رینا کیوانکا نے کہا کہ یہ گرانٹ ایک مضبوط اور مقابلہ جاتی پاکستانی معیشت کی تشکیل کے لیے یورپی یونین کے عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے خواتین کی قیادت میں کاروبار اور عوامی و نجی شعبہ جاتی شراکت داریوں کو مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے اہم ستون قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بزنس تجارت کاروباری ماحول معیشت یورپی یونین

متعلقہ مضامین

  • غزہ پٹی سے حماس کا خاتمہ ہو گا، نیتن یاہو
  • پاکستان اور یورپی یونین میں2 کروڑ یورو کامعاہدہ
  • یورپی یونین اور پاکستان میں 2 کروڑ یورو کی گرانٹ کا معاہدہ
  • یورپی یونین کا پاکستان کے لیے کاروباری ماحول میں اصلاحات کے لیے 20 ملین یورو گرانٹ کا اعلان
  • بہتر گورننس اور کاروبار دوست ماحول بنانے کیلئے پاکستان اور یورپی یونین میں 20 ملین یورو کا معاہدہ
  • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط
  • یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 2کروڑ یورو گرانٹ کا معاہدہ طے پاگیا
  • یورپی یونین سے مذاکرات کے بعد اسرائیل دکھاوے کیلیے غزہ میں انسانی بحران کم کرنے پر رضامند
  • ٹرمپ ٹیرفس اعلان: یورپی یونین کی نگاہیں فوری تجارتی معاہدے پر
  • ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کرنا جنگی مجرم کو اعزاز دینا ہے، سابق یورپی سفارتکار