الجولانی و نیتن یاہو رژیموں کے درمیان براہ راست مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کینیڈین خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم و باغی شامی حکومت نے باہمی کشیدگی کو کم کرنیکے مقصد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت متعدد سرحدی مقامات پر آمنے سامنے ملاقاتوں میں گفتگو کے کئی ایک دور منعقد کئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر کے مختلف ممالک، حتی قابض اسرائیلی رژیم کے یورپی اتحادی بھی، قابض و سفاک صیہونی رژیم کو بین الاقوامی میدان سے الگ تھلگ کر دینے اور غزہ کی پٹی میں گذشتہ 19 ماہ کے جنگی جرائم و نسل کشی کے ارتکاب کے باعث اس قابض رژیم پر سنگین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں، "جہاد فی سبیل اللہ" کی داعی الجولانی رژیم "اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے براہ راست مذاکرات" میں مصروف ہے! اس بارے 5 باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم اور باغی شامی حکومت براہ راست رابطے میں ہیں اور انہوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران، کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کو روکنے کے لئے متعدد بار دو بدو ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
اس بارے 2 شامی ذرائع، 2 مغربی ذرائع اور 1 علاقائی انٹیلیجنس ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ رابطے پس پردہ بات چیت پر مبنی ہیں جو "شام میں باغیوں کے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے" ہی ثالثوں کے ذریعے سے شروع ہو چکی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات کی قیادت جبہۃ النصرہ کے ایک سینیئر جنگجو احمد الدالاتی کے ہاتھ میں ہے جسے اسد حکومت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے متصل صوبہ القنیطرہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا جبکہ جاری ہفتے کے شروع میں ہی اسے جنوبی صوبے السویدا میں سکیورٹی کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے جو شامی دروز اقلیت کا گڑھ ہے۔
روئٹرز نے لکھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ ان ملاقاتوں میں اسرائیل کی جانب سے کون سا شخص موجود تھا لیکن 2 ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ ان مذاکرات میں قابض اسرائیلی رژیم کے اعلی سکیورٹی اہلکار شریک رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دیگر 3 ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں آمنے سامنے گفتگو کے کئی ایک ادوار منعقد ہوئے ہیں کہ جن میں اسرائیل کے زیر کنٹرول مقبوضہ فلسطینی علاقے بھی شامل ہیں!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی رژیم
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ