مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے  آگئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف  کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔یاد رہے کہ  اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر  کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم   اکتوبر 2023 میں  جنید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔جنید صفدر  برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب لاہور میں مقیم ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کے کے بیٹے

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمٰن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے

مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے متحدہ مجلسِ عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے، علامہ عارف واحدی سمیت دیگر رہنما وفد میں شامل تھے۔

جس کو تنگ کرنا ہو اس کی فائل کھولی جاتی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

سر براہ جے یو آئی نے کہا کہ لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے قانون سازی کی جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے علامہ ساجد نقوی سمیت ایم ایم اے کی سابقہ قیادت کو مدعو کیا تھا، یہ رابطے غیر فعال ایم ایم اے کو پھر سیاسی میدان میں اتارنے کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سربراہ جمعیتِ اہلحدیث حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی طرف سے تاحال جماعتِ اسلامی کو مدعو نہیں کیا گیا، متحدہ مجلسِ عمل کی فعالیت، غیر فعالیت کے اسباب سمیت دیگر امور زیرِ غور آئیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں مجموعی سیاسی صورتِ حال سمیت غزہ اور خطےکی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  • مولانا فضل الرحمٰن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے
  • شادی شدہ اداکاروں کا نامناسب رویہ؛ علیزہ شاہ نے ڈراموں میں کام بند کردیا
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز
  • افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ