یکم جون کو پیٹرولیم نرخوں کا اعلان؛ حکومت بم گرائے گی یا ریلیف ملے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا۔ عوام منتظر ہیں کہ حکومت بجٹ سے قبل مہنگائی کا بم گرانے والی ہے یا انہیں ریلیف ملے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور متعلقہ صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ عالمی مارکیٹ اور داخلی مالیاتی دباؤ کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی پر غور کر رہی ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں جزوی اضافہ بھی زیرغور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 28 پیسے فی لیٹر کی ممکنہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ کمی بظاہر معمولی ہے، لیکن مہنگائی کے شکار عوام کے لیے کسی بھی قسم کی ریلیف اہمیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تبدیلی کی شرح بہت کم ہے اور مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرِثانی ہر 15 دن بعد کی جاتی ہے، جس میں اوگرا کی سفارشات اور بین الاقوامی مارکیٹ کے نرخوں کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔ عوام اب یکم جون کو حکومت کے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔
پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار
انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔