کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کیلئے دستخط کی تقریب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے۔ہانگ کانگ میں ثالِثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تقریب عالمی ثالِثی کے دائرے میں توسیع کے نئے دور کا آغاز ہے، آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تجارتی، سرمایہ کاری، بہتر عدالتی کارکردگی کیلئے ثالثی مرکز قائم کیا گیا، کشمیر و فلسطین پر قبضہ علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئے، کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات حل کرنا ہوں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ضروری ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امن کیلئے اسحاق ڈار
پڑھیں:
جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-30