لاہور(اوصاف نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔

انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی’۔

مزید پڑھیں: “کامیاب لوگوں کے پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونیوالوں کی مجبوری ہے”

اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘اشفاق احمد نے ٹھیک کہا تھا کامیاب لوگوں کی پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونے والوں کی مجبوری ہے’، انہوں نے ترک کہاوت کی بھی شیئر کی جو یوں تھی “اگر کوئی کہے کہ وہ آپ کے بھائی ہیں، تو انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ وہ ہابیل کی طرح ہیں یا قابیل”۔

بعدازاں سابق کامران اکمل نے بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی پوسٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ انکی پوسٹ نامناسب تھی، انہیں اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ “اللہ آپ کو مزید عزت اور کامیابی سے نوازے، ہر بار خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں، خاص طور پر جب جھوٹی کہانیاں پھیلائی جارہی ہوں، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ حقائق کے بغیر میرے بارے میں بولنے یا پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار سوچیں۔ ہمارے والدین کو چاہیئ کہ ہ ایسے پرورش کریں کہ ہم کبھی کسی سے حسد نہ کریں، اور الحمدللہ، میں نے فخر کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وقار کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے”۔

“اگلی بار براہ کرم اپنے الفاظ کا انتخاب زیادہ احتیاط سے کریں، واضح حدود ہیں اور آپ نے انہیں ایک سے زیادہ بار عبور کیا ہے اور اب آپ اپنی حدود میں رہیں”۔

کامران اکمل نے اعظم صدیق کو مزید مشورہ دیا کہ میرے رائے کرکٹ سے متعلق ہے، اسکو ذاتی ایجنڈ تک نہ بڑھائیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم سابق کرکٹر کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے کزن ہیں، تینوں بھائیوں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے تاہم دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے تلخ ہیں۔
9 مئی کیس میں بڑی پیش رفت، سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کامران اکمل نے اپنی حدود میں کے والد

پڑھیں:

امید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو مزید درست کرےگا، چینی وزارت تجارت

امید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو مزید درست کرےگا، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد متعلقہ اقتصادی اور تجارتی پابندیاں اٹھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے حال ہی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا میں اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کی مخصوص تفصیلات کی تصدیق کی۔

اس وقت، فریقین لندن فریم ورک کے متعلقہ نتائج کو نافذ کرنے پر زور دے رہے ہیں. چین قوانین اور ضوابط کے مطابق کنٹرولڈ اشیاء کے برآمدی لائسنس کے لئےاہل درخواستوں کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ امریکہ بھی چین کے خلاف متعدد پابندیاں اٹھا رہا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور تعاون ہی درست راستہ ہے اور بلیک میلنگ اور جبر کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ امید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو مزید درست کرےگا اور چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کی جانب سے طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا ٹیکنالوجی کی مدد سے چین کے دیہی علاقوں کا مزید تابناک مستقبل چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی  معاہدے  کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت دوسری چین وسطی ایشیاء سمٹ سے شی جن پھنگ کے اہم خطاب کا سنگل ایڈیشن شائع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے، وزیر دفاع
  • 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو ہر سال تاریخ کے یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، نثار کھوڑو
  • آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
  • راولپنڈی: گھریلو جھگڑوں کا افسوسناک انجام،27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگالی
  • حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
  • انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے کامران اکمل کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید
  • نوازشریف کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کیلئے رضامندی کی خبر سیاق و سباق سے ہت کر پیش کی گئی: کامران شاہد 
  • امید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو مزید درست کرےگا، چینی وزارت تجارت