بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے مریم نواز کا اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کے بلوں میں کمی کیلیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کروانے، صحافی کالونی فیز ٹو کیلیے روڈا سے زمین خریداری کیلیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ منتقلی جبکہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو گرانٹ منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی اور پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دی۔
اسموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈیولپمنٹ کا ایجنڈا منظور کیا گیا۔ لاہور میں میڈیکل سٹی کیلیے زمین کے حصول اور پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی، پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی، اسپتالوں میں فرنیچر اور آلات کی فراہمی کیلیے فنڈز، پنجاب کلین ایئر پروگرام اور مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈز کی منظوری دی گئی۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں بس اسٹاپس کی اپ گریڈیشن کیلیے فنڈز، مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کو چلانے، صوبے میں نئے سہولت بازاروں کے قیام، سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل جبکہ لاہور میں 15 مقامات پر سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی گئی۔
نائب تحصیلداروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات دینے، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ 2023 کے تحت ایجنسیوں کی تشکیل، ریفلیکٹو نمبر پلیٹس کی فراہمی، ضروری اشیا کے کنٹرول ایکٹ 2024 میں ترامیم، معدنیات کے شعبے کیلیے ریگولیٹری فریم ورک 2025، تعلیمی بورڈز میں چیئرپرسنزو دیگر افسران کی تقرری اور پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز بل 2025 کی ابتدائی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں پنجاب آٹزم اسکول ایکٹ 2025 کا مسودہ پیش کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی منظوری دی مریم نواز لاہور میں
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم
لاہور:حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔