بلاول نے مسئلہ کشمیر کو دیرپا جنگ بندی کی کنجی قراردیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے ،چیئرمین
جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے،امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یک طرفہ اقدامات اور جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے۔پاکستان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفد نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں ،وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ، امریکی قیادت کی کاوشوں سے عمل میں آنے والی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات ور اس کے علاقائی امن پر ااثرات ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر اراکین کانگریس کو پاکستان کے اصولی موقف پر بریفنگ دی ، پاکستانی وفد نے علاقائی امن، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اور حالیہ بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر
پڑھیں:
بھارتی حکومت مسلسل بین الاقوامی انسانی قانون اور شہری حقوق کو پامال کر رہی ہے، رحمانی
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت رہنما نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں، تلاشی کی کارروائیوں اور جھوٹے الزامات کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور بانڈی پور کے مرکزی بازار میں درجنوں دکانوں کی ضبطگی کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ جارح بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی انسانی قانون اور بنیادی شہری حقوق کی پامالی کاسلسلہ مسلسل ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی شدید سماجی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں، تلاشی کی کارروائیوں اور جھوٹے الزامات کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور بانڈی پور کے مرکزی بازار میں درجنوں دکانوں کی ضبطگی کی مذمت کی۔ انہوں نے لال قلعہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد نوگام تھانے میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی افسوس ظاہر کیا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ نوگام تھانے میں دھماکہ خیز امونیم نائٹریٹ خود بھارتی حکام نے وہاں منتقل کیا تھا جس سے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے بارے میں بہت سے خدشات اور سوالات نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پولیس اور فوجی حکام کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ہر قسم کی خلاف ورزی پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے، انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندیوں کا فوری نوٹس لے۔