’کیش لیس اکانومی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست‘، وزیرِاعظم ڈیجیٹائیزیشن کے لیے کمیٹی قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس منعقد کرکے اقدامات کا جائزہ لے گی تاکہ غیر رسمی معیشت کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تیز تر بنایا جا سکے۔
وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس اکانومی حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس سلسلے میں وفاقی بجٹ میں متعدد اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کو فروغ دینے کیلئے پالیسی اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔
وزیرِاعظم نے رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو شفاف انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے امدادی رقوم کی منتقلی کو ایک کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل نے نہ صرف حقدار کو اس کا حق فراہم کیا بلکہ انسانی مداخلت کے بغیر ایک شفاف طریقہ کار متعارف کرایا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت
انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ معیشت میں بہتری، مہنگائی میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافے کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے تاجروں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور عوامی سطح پر بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اجلاس کو اس ضمن میں جاری اقدامات پر بریفنگ دی، جس میں معیشت کو کیش لیس بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی نظام کو مربوط و شفاف بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کیش لیس اکانومی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کیش لیس اکانومی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن وزیراعظم محمد شہباز شریف کیش لیس اکانومی شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم
کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا، جب کہ تحقیقات کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کی جانب سے ملزم کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان ولد نبی گل ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے، لہٰذا ملزم کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) لسٹ میں شامل کیا جائے، خط کے ساتھ ملزم کے تصاویر اور کوائف بھی ایف آئی اے کے حوالے کی گئی ہیں۔
درخشاں تھانے میں درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ خواجہ شمس الاسلام کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کیماڑی اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن، اسٹیشن پاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درخشاں اور تفتیشی افسر بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
یہ 6 رکنی کمیٹی وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر سزا دلوانے تک کیس پر کام کرے گی۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا زنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج وکلا ہڑتال کر رہے ہیں۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل ہوا، ماضی میں بھی معروف وکلا پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیخلاف ہڑتال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے سینئر وکیل کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو گھات لگائے ملزم نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، واقعے میں مقتول کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم