ملک میں دس ارب روپے کا آن لائن فراڈ سامنے آگیا جس میں ایک درجن کے قریب مقامی وغیر ملکی کمپنیاں اور افراد ملوث ہیں،ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق مقدمے میں کئی غیرملکی کمپنیاں اور افراد بھی نامزد ہیں،مقدمہ متن کے مطابق مقامی نجی بینکوں کے ساتھ مل کر ہزاروں افراد کو جعلی نوکریوں اور کاروبار کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لوٹے گئے۔
آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمے میں غیرملکی شہریوں اور مقامی افراد کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نیٹ ورک کے فراڈ کا حجم پچاس ارب تک جا سکتا ہے،رواں برس آن لائن فراڈ کی ایک لاکھ تیس ہزار شکایات درج کی گئی ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ن لائن فراڈ

پڑھیں:

جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یو اے ای حکام نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو زیرحراست لے لیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی حکام نے ایک ایسے فراڈی گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو جعلی کمپنیاں بنا کر لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کرتا تھا تاکہ چوری شدہ بینک کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم کو منتقل کر سکے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی اعلیٰ حکام نے بتا یا کہ مذکورہ گروہ نے ایسی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ کی تھیں جن کا درحقیقت مارکیٹ میں کوئی وجود نہیں تھا اور انہیں ریگولیٹری اداروں اور بینکوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاکہ غیر قانونی پیسہ منتقل کرکے رقم اور اس کے ذرائع کو چھپایا جا سکے اور غیر قانونی طریقے سے فائدہ اٹھایا جا سکے جبکہ دوسری طرف دبئی حکام نے ان کے فراڈ کے طریقوں کو بے نقاب کیا اور گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ مذکورہ کارروائی شراکت داروں کے تعاون سے محتاط اور مسلسل نگرانی کی جدو جہد کے بعد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • 74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • 60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف 
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  •   سعودی عرب : فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیاں (2)
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
  • پاکستان کے قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟