نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نوید اصغر چوہدری چیئرمین واپڈا
پڑھیں:
بزنس مین چوہدری بشیرکی کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا میں سعودی عرب کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری بشیر کی کاروباری شخصیات کے ہمراہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ممبر پارلیمنٹ چوہدری ارشاد خالد، ممبر پارلیمنٹ کینیڈا رانا اسلم، فنانس منسٹر میاں شفقت بھی شامل تھے۔ ملاقات میں چوہدری بشیر اور وفد نے وزیراعظم کینیڈا سے کینڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شکر کا اظہار کیا اور کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات کینیڈا کی گورنمنٹ کے انتظامات اور قانون کی بالادستی کی وجہ اور نہ صرف محفوظ سمجھتے ہے بلکہ کاروبار میں گورنمت اف کینیڈا کی دی گئی سہولیات کی وجہ سے اچھا روزگار بھی کماتے ہے۔ چوہدری بشیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں دوستانہ ماحول کو ترجیح دی ہے اور پاکستان میں اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک بھی رئیل اسٹیٹ سمیت تمام شعبوں سے بے شمار مواقعوں سے مستفید ہو رہے ہے اورسیز پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے عوام بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں نظام تبدیل ہو رہا ہے اور ملک تیزی سے ڈیجیٹل دور کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔