عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کے لوگ اب بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عام آدمی پارٹی میں امید دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ لوگ گجرات میں بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ لوگوں نے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں کو مسترد کردیا تھا۔ گجرات میں دو حلقوں پر منعقد ضمنی انتخابات کے لئے کل ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ نے ویساوادر سیٹ جیت لی، جبکہ بی جے پی کے راجیندر چاوڈا نے کڈی سیٹ پر فتح حاصل کی۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار سنجیو اروڑہ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ اسمبلی سیٹ جیت گئے۔

انہوں نے اپنے قریبی حریف اور کانگریس کے امیدوار بھارت بھوشن آشو کے خلاف شاندار جیت درج کی۔ اس دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ لدھیانہ ویسٹ کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے 2022ء کے مقابلے میں زیادہ ووٹ دیا ہے۔ کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کے لوگ اب بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عام آدمی پارٹی میں امید دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ہندی میں پوسٹ کرکے پنجاب اور گجرات کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگوں نے ان ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اروند کیجریوال نے پوسٹ میں مزید کہا کہ گجرات کی ویساوادر سیٹ اور پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت پر آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ گجرات اور پنجاب کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد اور بہت شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مقامات پر جیت کا مارجن پچھلے الیکشن کے مقابلے تقریباً دوگنا ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں پارٹیوں، کانگریس اور بی جے پی نے دونوں جگہوں پر ایک ساتھ الیکشن لڑا تھا، دونوں کا ایک ہی مقصد عام آدمی پارٹی کو ہرانا تھا لیکن لوگوں نے دونوں جگہوں پر ان دونوں پارٹیوں کو مسترد کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عام ا دمی پارٹی کے ضمنی انتخابات کیجریوال نے کو مسترد انہوں نے بی جے پی ہیں اور کہا کہ کے لوگ

پڑھیں:

سینیٹ: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-9

 

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مشکوک قرار دے کر مسترد کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اتحادی نورا کشتی کی روایت دہرا رہے ہیں، قانون سازی کو بلڈوز کر کے تمام آئینی و اخلاقی تقاضے پامال کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے مطابق اپوزیشن کو پس پردہ رکھ کر پارلیمانی اصولوں سے انحراف کیا جا رہا ہے، ترمیم کے تحت بنیادی انسانی حقوق مزید متاثر ہوں گے، اپوزیشن نے عدلیہ کی آزادی اور اختیار میں کمی کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم کے خلاف اپوزیشن کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔ پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی زیر صدرات پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر علامہ ناصر عباس، نورالحق قادری، فلک ناز، ڈاکٹر ہمایوں مہمند و دیگر شریک ہوئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی، سینیٹ سیشن میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے کیسز اعلیٰ عدلیہ میں نہ لگانے سے متعلق احتجاج کیاجائے گا۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کو جمہوریت پر نہیں لوٹ کھسوٹ پر یقین ہے، اکھلیش یادو
  • این اے 96جڑانوالہ ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
  • این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • سینیٹ: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا
  • سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • براڈ پٹ نے انجلینا جولی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، وجہ کیا بنی؟
  • نینسی پلوسی کا امریکی سیاست  میں ڈیموکریٹک پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان
  • ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • چمن میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پاکستان نے افغانستان کے دعوؤں کو مسترد کردیا