Daily Ausaf:
2025-08-09@07:41:07 GMT

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

بیرون ملک جانے والے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا کرنے کے لیے ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب میں بڑی پیش رفت سامنے آئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ جرمن ماہرین نے دورہ پاکستان میں ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کرلیا۔

جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد،کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔

ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ تین روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی ، ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کرسکیں گے۔

اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علامہ شبیر میثمی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کے ہمراہ پاکستان میں شہر شہر گاؤں گاؤں مشی شروع کرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ساتھ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجاً سڑکوں پر روکے جانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی جانب سے زائرین امام حسینؑ کے چہلم میں شرکت کرنے والے زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کے اجلاس کے متفقہ فیصلوں اور احتجاجی کال کے بعد 5 اگست 2025ء سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پر امن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک بڑی تعداد بلاتفریق شہری احتجاج میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پر امن قوم ہیں، احتجاج کرنا اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا بنیادی، آئینی حق ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ  8 اگست 2025ء کو بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں پرامن احتجاجی مظاہرے ہو نگے جس میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات بھر پور شرکت کرکے اپنی دینی ،مذہبی و ملی بیداری کا ثبوت فراہم کریں گے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کے ہمراہ پاکستان میں شہر شہر گاؤں گاؤں مشی شروع کرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ساتھ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجاً سڑکوں پر روکے جانے پر بھی غور کر رہے ہیں اور اس پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا فیصلہ آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے، پاکستان اس طرح نہیں چلے گا، زائرین کے اہم ترین مسئلہ پر حکومت نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، حکمرانوں کے اس سنگین مسئلے پر غیر سنجیدہ رویے نے ہمیں مجبور کر دیا کہ ہم اب عوامی حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی راستہ اختیار کریں جس پر عملدآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پہلی سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ
  • جولائی میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے
  • جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں
  • کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ
  • حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علامہ شبیر میثمی
  • کراچی ایئرپورٹ، سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی راہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا
  • اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا