ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
تہران (آئی پی ایس) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی، یہ کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے ایک روز بعد عمل میں آئی۔
عالمی میڈیا نے ایرانی عدلیہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پھانسی پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر ملک میں قتل کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش اور صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کا الزام تھا۔
عدلیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزاؤں پر آج صبح عملدرآمد کیا گیا ہے اور انہیں پھانسی دے دی گئی۔
اسرائیل سے تعاون کے مرتکب تینوں افراد کی پھانسی کی کارروائی ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں عمل میں آئی، جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے، عدلیہ نے تینوں افراد کی نیلے قیدی لباس میں تصاویر بھی جاری کیں۔
میزان نیوز ایجنسی کے مطابق، ان افراد نے جو سامان اسمگل کیا تھا، وہ ایک نامعلوم شخصیت کے قتل میں استعمال ہوا، تاہم اس شخصیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
تہران کی جانب سے اکثر ایسے افراد کی گرفتاری اور سزائے موت کا اعلان کیا جاتا ہے جن پر غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں، خصوصاً اسرائیل کے لیے جاسوسی کا شبہ ہوتا ہے۔
13 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ کے آغاز کے بعد، تہران نے اسرائیل سے مبینہ روابط رکھنے والے افراد کے خلاف فوری مقدمات چلانے کا اعلان کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں ایران نے اتوار اور پیر کو بھی موساد سے وابستگی کے الزام میں چند افراد کو پھانسی دی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران چین کے بعد دنیا میں سزائے موت دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر امریکی حملے ناکام نکلے، خفیہ رپورٹ میں انکشاف ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر امریکی حملے ناکام نکلے، خفیہ رپورٹ میں انکشاف غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر فوجی حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر خارجہ ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افراد کو پھانسی پھانسی دے دی کے الزام میں اسرائیل کے نے اسرائیل ایران نے کے لیے
پڑھیں:
صیہونی افواج کے وحشیانہ حملے میں امداد کے متلاشی مزید 31 افراد سمیت 89 فلسطینی شہید
غزہ:غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید89 فلسطینی شہید اور513 زخمی ہوگئے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے ابتک 61599 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شدیدغذائی قلت، بھوک سے دو بچوں سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ملبے سے مزید11 لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
مصر نے حماس کو جامع معاہدے کی پیشکش کردی، اسرائیل کی سرکاری نشریاتی کارپوریشن نے بتایا کہ حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا ہے تاکہ ایک نئے اقدام پر بات کی جا سکے جس میں ایک جامع معاہدہ شامل ہے جس کے تحت حماس کی جانب سے تمام 50اسرائیلی قیدیوں (زندہ اور مردہ) کی رہائی اور اپنے ہتھیار ڈالنے کے بدلے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں آئندہ امن کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی جانب سے قائم بزرگ عالمی رہنمائوں کے گروپ دی ایلڈرز نے مصر میں سرحدی گزرگاہوں کے دورے کے بعد منگل کو پہلی بار غزہ کی صورتحال کو جاری نسل کشی قرار دے کراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔