ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،26جون 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
آج بروزجمعرات،26جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر رکھی تھی وہ اب بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائیں گے اور آپ کے لئے ایک آسانیاں ملنے کا دور شروع ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے ؓارے میں بالکل انجان ہیں، ورنہ آپ کو پریشانی ہوگی،البتہ جو چیز پردہ غیب سے نمودار ہوکر آپ تک پہنچے وہی بہترین ہوگی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوسروں کے سامنے سوال مت کریں، صرف اللہ کے سامنے توبہ کرکے مدد مانگیں، وہی ہے جو آپ کو اس مشکل سے نکال سکتا ہے اور آپ کے لئے ہر کام میں آسانیاں دے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ صبر سے کام لیں اور جو مل رہا ہے اس کا شکرادا کریں، آپ کے لئے پردہ غیب سے ملنے والی چیز ہی بس شاندار ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی انجان شخص کے ساتھ مل کر کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بنے اور جو لوگ کسی جگہ پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ ابھی اپنا ہاتھ پیچھے رکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
ایک اہم معاملے میں کامیابی تو ملے گی مگر پوری طرح سے نہیں، کیونکہ آپ کی توجہ ابھی دوسروں کاموں میں ہے جو آپ کو اصل راستے سے چلنے پر روک رہے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جب بھی مشکل آئی قدرت نے آپ کی بڑی مدد فرمائی اور اب بھی انشاءاللہ ایسا ہی ہونے کی بڑی امید ہے فکر نہ کریں، آپ بس دعا کریں اللہ سب بہتر کر دے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جولوگ عرصے سے بیماری یا بندش وغیرہ کا شکار ہیں۔ وہ انشاءاللہ اب بڑی جلدی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس بھی راستے میں رکاوٹیں میں وہ دور ہوں گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ دو تین یوم مزید لے جائے گی صبر سے کام لیں، ورنہ آپ کو مزید مسئلہ ہوگا، آج البتہ روزگار کے حوالے سے اہم پیغام موجود ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ چاہ کر بھی اب تبدیلی حاصل نہیں کر سکتے، پچھلے دنوں بڑے اچھے مواقع ضائع کئے ہیں، اب جس جگہ پر ہیں، اس میں محنت کریں، انشاءاللہ یہاں پر ہی فائدہ ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جن دوستوں یا اپنوں پر اعتبار کررہے ہیں ، وہ ناقابل اعتبار ہیں آپ کے لئے مزید مسئلے کھڑے ہوں گے۔ ان دنوں روزگار کا خانہ جو کھلا ہے اس پر توجہ دیں تو بہتر ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنے مالی حالات اب بھی ٹھیک نہ کئے اتنے شاندار وقت میں تو پھر وہ کب کریں گے۔ آپ کو قسمت بار بار مواقع دے رہی ہیں، اس کو ہاتھ سے ہرگز نہ جانے دیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آپ کے لئے
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے متعلق سامنے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ستمبر کے لیے مہنگائی کی شرح 5.6% ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔ غربت اور بے روزگاری میں نمایاں اضافے کے ساتھ، یہ مہنگائی عوام کے لیے، خاص طور پر درمیانے طبقے کے لیے، حالات کو مزید خراب کر دے گی۔ واضح رہے کہ مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی دعویدار حکومت کے تمام تخمینے غلط ثابت ہوئے، ادارہ شماریات نے ماہ ستمبر 2025 میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ رواں مالی سال 26-2026 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.22 فیصد رہی ہے تاہم گزشتہ ماہ(ستمبر )کے دوران سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جو وزارت خزانہ کی طرف سے ستمبر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے تین سے چار فیصد کے درمیان رہنے کے تخمینے سے زیادہ ہے۔(جاری ہے)
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح دو فیصد رہی ہے۔ حکام کے مطابق وزارت خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں اوسط مہنگائی 4.22 فیصد رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ستمبر 2024 میں مہنگائی 6.9 فیصد بڑھی تھی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ستمبر 2025 کے دوران دیہاتوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہروں میں مہنگائی میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.8 فیصد رہی، ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.5 فیصد رہی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔ وزارت خزانہ نے اپنے ماہانہ اقتصادی جائزے اور ستمبر 2025 کے آؤٹ لک میں کہا تھا کہ 2025 کے جاری سیلاب کی وجہ سے زرعی شعبہ متاثر ہونے کا امکان ہے، سیلاب سے متعلق رکاوٹیں خوراک کی سپلائی چین پر دباؤ ڈال سکتی ہیں جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ مزید بتایا گیا تھا کہ اس کے باعث مہنگائی عارضی طور پر بڑھے گی مگر ستمبر 2025 میں یہ 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان قابو میں رہنے کی توقع ہے۔