سانگھڑ ؛ تین نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سٹی 42 : سانگھڑ کے نزدیک مھڑاؤ کینال میں ڈوب کر تین سٹوڈنٹس جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقع کے بعد مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لڑکوں کی لعشیں نکالیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور تیسرا کزن تھا، جن کی لعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ رحمن، 12 سالہ محمود اور 16 سالہ راشد خاصخیلی شامل ہیں، جن کا تعلق سانگھڑ کے محلہ پیر کا تھلہ سے تھا۔
یوٹیوب کا لائیو سٹریمنگ میں بڑی تبدیلی ؛ پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی میں رواں سال ہیوی ٹریفک کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 138ہوگئی ہے۔