عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) سابق پارلیمانی سیکرٹری چودھری عدنان قتل کیس میں گرفتار سابق سینیٹر چودھری تنویر خان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے سابق سینیٹر کی ضمانت منظور کی اور عدالت نے چودھری تنویر خان کو دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر پر چودھری عدنان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
چودھری تنویر خان نے ہائیکورٹ راولپنڈی میں خود کو سرنڈر کیا تھا جس کے بعد جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔
عدالت سے ضمانت کی منظوری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو روبکار موصول ہونے کے بعد سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کو رہا کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ابو کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کا اسرائیل پر طنزیہ وار پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ بھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی بھارتی استدعا مسترد سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟،تفصیلات سب نیوز پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چودھری تنویر سابق سینیٹر
پڑھیں:
امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کیلئے بل سینیٹ سے منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں 41 روز سے جاری طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت کی سرگرمیاں بحال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کی حمایت کرنے والوں میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے 8 ارکان بھی شامل تھے۔
تاہم، اس بل کو باضابطہ طور پر نافذ ہونے کے لیے ایوانِ نمائندگان سے بھی منظوری حاصل کرنا ہوگی، جہاں حکمران ری پبلکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق طویل شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر کام کرنا پڑا، غذائی امدادی پروگرام متاثر ہوئے، جبکہ فضائی سفر کے نظام میں بھی نمایاں مشکلات پیدا ہوئیں۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ امریکی حکومت جلد معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی۔