Jasarat News:
2026-07-24@04:36:13 GMT

عالمی بینک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،جاوید قصوری

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ’’پاکستان میں 6کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں‘‘۔ المیہ یہ ہے کہ تین سالوں میں غربت7فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ کل آبادی کا 45فیصد حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔قرضے اور خسارے بڑھ رہے ہیں، زراعت کا شعبہ ختم ہو رہا ہے۔40فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔4کروڑ 12لاکھ افراد کی یومیہ کمائی صرف 900روپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن نے حکومتی معاشی پالیسیوں کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے۔ ہر سال 15سے 17لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ بیوروکریسی میں موجود افراد بھی ڈبل شہریت رکھتے ہیں۔ ملک کے اندر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ غریب عوام کے لئے کچھ نہیں۔ حالات پر قابو نا پایا گیا تو ملک کے اندر صرف مافیا رہے گی۔ غربت میں کمی، کمزور طبقات کے لئے ریلیف پر مبنی پالیسیوں، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے لئے ٹھوس اقدامات اور کرپشن کے راستے بند کرنے کی ضرور ت ہے، مگر بد قسمتی سے موجودہ حکومت یہ کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ حکمران اپنے طرز حکمرانی کو تبدیل کریں۔ اللوں تللوں کو ختم اور کفایت شعاری پر زندگی گزاریں۔ ایسا ملک جہاں تقریباً نصف آبادی سطح غربت سے نیچے رہنے پر مجبور ہو، لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہ ہو، بے روزگاری کی شرح آسمان سے باتیں کر رہی ہو اور سرمایہ داروں، جاگیر داروں نے پورے سسٹم کو یرغمال بنایا ہو وہاں ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری