سانحہ سوات میں سیاحوں کی نہیں بلکے پی ٹی آئی کے نظام کی موت ہوئی ہے؛ عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12سال میں سب کچھ تباہ کردیا، لوگوں کی زندگیاں بچانا آپ کاکام نہیں ،لوگوں کوریسکیوکرنا آپ کاکام نہیں، آپ کا کام اسلام آباد پر حملہ کرنا ہے، سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟
ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ، کہا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ پہنچا۔ سیاح چیخ وپکار کرتے رہے ، ہیلی کاپیٹر کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا ؟ وزیراعلی کے پی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے لیے کیوں استعمال نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی بھی صوبے کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے تھے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کہتے ہیں میرا کام خیمے دینا نہیں، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ افس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے، عوام نے وزیراعلی کو خدمت کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، خیبرپختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے ، کیا عوام نے وزیراعلی کو اس لیے مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ اڈیالہ سے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات میں سیاحوں کی نہیں بلکے پی ٹی آئی کے نظام کی موت ہوئی ہے، سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا پوری قوم رنجیدہ ہے، جہاں واقعہ ہوا وہ سیاحتی مقام ہے اور سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں، پی ٹی آئی بارہ سال میں ریسکیو آلات بھی نہ خرید سکی، پی ٹی آئی کارکردگی تو دیکھا نہیں سکی لیکن کم از کم اپنا منہ تو بند رکھے ۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے میں ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے، آپ کا کام لوگوں کو ریسکیو کرنا نہیں تو پی ڈی ایم اے کا ٹیکس لینا بند کردیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انہوں نے سوات میں کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔